یہ سب میری ساس کی دعا ہے ۔۔ پاکستانی گاڑیوں پر لکھے دلچسپ جملے جو وائرل ہو گئے، دیکھیے

ہماری ویب  |  Apr 01, 2023

اکثر سوشل میڈیا پر کچھ ایسی تصاویر سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، جو کہ سب کو حیران کردیتی ہیں، لیکن دلچسپی کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سڑکوں پر چلتی پھرتی گاڑیوں کے پیچھے کچھ ایسا ضرور لکھا ہوتا ہے جو کہ سب کو حیران کر دیتا ہے، ایسی ہی چند دلچسپ تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی کا باعث بن رہی ہیں۔

ایک ایسی ہی گاڑی نے اُس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب اس کے پیچھے لکھا تھا کہ یہ سب میری ساس کی دعا ہے۔ یعنی اب ماں کی جگہ ساس نے لے لی ہے۔

اسی طرح ایک موٹر سائیکل سوار نے کچھ ایسا لکھا جس سے یہ اندازہ تو لگایا جا سکتا یے کہ شاید وہ رشتہ داروں سے ضرور تنگ ہے۔ کیونکہ نمبر پلیٹ کے نیچے ہی لکھا تھا کہ "کتے کا بچہ پالنا، رشتے دارہ پالنے سے بہتر ہے"۔

اسی طرح ایک ٹرک کے نیچے کی طرف لکھا تھا کہ "میرے ساجن دعا کرنا" شاید اسے اپنے ساجن پر بے حد اعتماد ہے۔ لگتا ہے ڈرائیور نے بھی نیا نیا عشق کیا ہے، کچھ دنوں بعد اس کا حال بھی ایسا نہ ہو جائے گا جیسا پہلے والے ٹرک ڈرائیور کا ہوا۔

ایک گاڑی کے پیچھے درج تھا کہ "میں شادی شدہ ہوں، مجھے تنگ نہ کریں۔ میں پہلے سے ہی کافی تنگ ہوں"۔ بیوی کے آگے گم سم رہنے والا مظلو شوہر کہیں تو اپنی بھڑاس نکالے گا نا، بس کار کے پیچھے ہی لکھ ڈالا۔

جبکہ ایک دودھ والے ٹرک کے پیچھے کافی دلچسپ لائن لکھی تھی، "نہ رو بچے، میں دودھ لے کر آئی"۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More