عمران خان کی نیچے بیٹھ کر کارکنان کے ساتھ افطار، ویڈیو وائرل

ہم نیوز  |  Apr 02, 2023

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کارکنان کے ساتھ نیچے بیٹھ کر افطار کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے زمان پارک کے باہر کارکنان کے ہمراہ افطار کی۔ وہ افطار سے کچھ دیر قبل اچانک کارکنان کے درمیان پہنچ گئے جنہیں دیکھ کر کارکنان نے خوشی کا اظہار کیا اور نعرے لگائے۔

عمران خان نے کارکنان کے ساتھ حالات حاضرہ پر گفتگو بھی کی اور زمان پارک کی حفاظت پر مامور کارکنان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے جذبے کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: 

عمران خان کی کارکنان کے ساتھ افطار کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہو گئی جسے ہزاروں لوگوں نے پسند کیا۔

چئیرمین عمران خان کی آج کارکنوں کے ساتھ افطاری

— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) April 1, 2023

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More