انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحانات برائے 2022 سائنس پری انجینئرنگ، سائنس پری میڈیکل اور ہوم اکنامکس گروپس کے نتائج کا اعلان

ہماری ویب  |  Apr 28, 2023

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2022 ء کے سائنس پری انجینئرنگ، سائنس پری میڈیکل اور ہوم اکنامکس گروپس کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ ناظم امتحانات انٹربورڈ انجینئر انور علیم خانزادہ نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس پری انجینئرنگ کے ضمنی امتحانات میں 5108امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 4846امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 1457امیدوار کامیاب قرار پائے۔ ان امتحانات میں 2امیدوار اے ون گریڈ، 9اے گریڈ، 40بی گریڈ، 255 سی گریڈ، 1022 ڈی گریڈ،126 ای گریڈ میں جبکہ 3امیدوار پاس قرار پائے۔ ناظم امتحانات نے مزید بتایا کہ سائنس پری میڈیکل کے ضمنی امتحانات میں 4609 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 4370 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 1112 امیدوار کامیاب ہوئے۔ ان امتحانات میں 11امیدوار اے ون گریڈ، 14اے گریڈ، 31بی گریڈ، 310 سی گریڈ، 695ڈی گریڈ، 40ای گریڈ میں کامیاب ہوئے جبکہ 11امیدوار پاس قرار پائے۔ ناظم امتحانات نے بتایا کہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 74امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 68امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 25امیدوار کامیاب ہوئے، ان امتحانات میں 4امیدوار بی گریڈ، 9سی گریڈ، 11ڈی گریڈ اور ایک امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More