عمران خان کو پرانی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا، ٹویٹ ڈیلیٹ کردی

ہم نیوز  |  May 29, 2023

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پرانی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا، شدید تنقید کے بعد عمران خان نے ویڈیو ہی ڈیلیٹ کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز عمران خان کے اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں کئی جلے ہوئے آئل ٹینکرز کو دیکھا جاسکتا ہے۔ عمران خان نے اس ویڈیو کو پی ٹی آئی ایم پی اے ملک شہزاد اعوان سے منسوب کرکے شیئر کیا۔

عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ‘سندھ سے پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی ملک شہزاد اعوان کو پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔ انکار کرنے پر انکے بیڑے کو آگ لگا کر تباہ کردیا گیا’۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید لکھا کہ ‘پی ٹی آئی کے تمام ٹکٹ ہولڈرز اس وقت اس فاشزم کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہمارے بنیادی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزی کی جارہی ہے جبکہ عدلیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے’۔

عمران خان کے اس ٹویٹ کے جواب میں پاکستانی اداکار شفاعت علی نے وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ویڈیو کراچی کی نہیں بلکہ مئی 2022 میں تارو جبا میں پیش آنے والے واقعے کی ہے۔

بعد ازاں عمران خان کی جانب سے فوری طور پر ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا گیا جس پر ٹوئٹر صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More