مختلف علاقوں میں بوندا باندی شروع ۔۔ شہرِ کراچی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کب ہوگی؟

ہماری ویب  |  May 29, 2023

آج کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کا آغاز ہو گیا۔

کراچی شہر اتنا بڑا ہے کہ ایک علاقے میں بارش ہوتی ہے تو دوسرے ایریا میں سورج نکلا ہوتا ہے، لیکن جب موسلادھار بارش ہوتی ہے تو پورا شہر خوشی سے جھوم جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق، کراچی کے مضافاتی علاقوں سپر ہائی وے، گلشنِ معمار، اسٹیل ٹاؤن اور اطراف میں بوندا باندی جاری ہے۔ جبکہ کل رات کو بھی شہرِ قائد کے کئی علاقوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوئی تھی۔

محکمۂ موسمیات کی ویدر رپورٹ کے مطابق، کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ اسکے علاوہ کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 7 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جن میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More