پاکستان جونیئر ایشیا کپ ہاکی کے فائنل میں پہنچ گیا۔۔ بھارت سے ٹاکرا کب ہوگا؟

ہماری ویب  |  Jun 01, 2023

گزشتہ روز پاکستان نے جونیئر ایشیا کپ ہاکی کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ کل ہونے والے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو 2 کے مقابلے سے میں 6 گول سے ہرا کر مسلسل تیسری اور مجموعی طور پر ساتویں بار فائنل ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کیا۔

پاکستان کی جانب سے عبدالرحمٰن، محمد صفیان اور عبدالحنان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو زبردست فتح دلوائی۔ پاکستان کا فائنل ٹاکرا بھارت سے ہوگا۔

ہاکی سیمی فائنل کے میچ کے دوران ملائشیا کے کھلاڑی پیرابو تنگراجا نے 21 ویں منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کی۔ جس کے بعد 42 ویں منٹ میں پاکستان کے محمد صفیان نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا.44 ویں منٹ میں عبدالرحمٰن نے پاکستان کو ایک بار پھر برتری دلائی، لیکن اگلے منٹ ملائیشیا نے مقابلہ برابر کیا، 47 ویں منٹ میں عبدالحنان شاہد نے فیلڈ گول کرکے پاکستان کو پھر برتری دلادی۔عبدالرحمٰن نے 48 ویں اور 51 ویں منٹ میں گول کرکے پاکستان کی برتری مستحکم کی، 58 ویں منٹ میں ارباز احمد نے گول کرکے اسکور پاکستان کے حق میں چھ ۔ دو کردیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More