عیدالاضحیٰ ممکنہ طور پر 29 یا 30 جون کو منائی جائے گی

ہم نیوز  |  Jun 02, 2023

پاکستان میں عیدالاضحیٰ ممکنہ طور پر 29 یا 30 جون کو منائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق آج ذوالقعدہ کی 12 تاریخ ہے ، اگر یہ اسلامی مہینہ 29 کا ہوتا ہے تو یکم ذوالحجہ 20 جون بروز منگل ہوگی اور اس طرح عیدالاضحی 29 جون بروز جمعرات  منائی جائیگی۔

اگر ذوالقعدہ کا  مہینہ 30 کا ہوتا ہے تو یکم ذوالحجہ 21 جون بروز بدھ ہوگی اور اس طرح عیدالاضحی 30 جون بروز جمعہ  منائی جائیگی۔

حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد کریگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More