امید ہے آپ کو میری مُحبت پسند آئے گی ۔۔ بھارتی لڑکی نے مُرتسم خان کو کیا خوبصورت سرپرائز دے دیا؟ ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Jun 05, 2023

پاکلستانی اداکار وہاج علی کے چرچے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی ہیں۔ وہاج اس وقت ڈرامہ تیرے بن میں مُرتسم خان کا کردار کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی مقبولیت میں بہت اضافہ ہوا۔ ان کا یہ ڈرامہ پاکستان اور بھارت سمیت پوری دنیا میں دیکھا جا رہا ہے۔ ایک بھارتی لڑکی نے اپنے فن سےوہاج علی کو خوب متاثر کیا۔

بھارتی آرٹسٹ منیشا مروڈیا پراجپاتی نے وہاج علی کا شاندار اسکیچ بنا کر اپنی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا وہاج میں آپ کی فین ہوں، 2021 میں عشق جلیبی کا ڈرامہ آپ نے جب کیا تھا، میں اس وقت سے آپ کو پسند کرتی ہوں آپ کو فالو کرتی آئی ہوں۔ آپ کو دیکھنا چاہتی ہوں۔ میں امید کرتی ہوں کہ میری محبت یہ آپ تک ضرور پہنچے گی۔

منیشا کی یہ مُحبت وہاج تک پہنچ گئی اور ان کو خوب پسند بھی آئی۔ اداکار نے کمنٹ میں لکھا کہ آپ کا بہت شکریہ۔۔ پاکستان اور بھارت سے ہر کوئی اس اسکیچ کو خوب پسند کر رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More