شاہین آفریدی کے ایک اوور میں چار چھکے

اردو نیوز  |  Jun 05, 2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انگلینڈ کی ڈومیسٹک ٹی20 لیگ ’ویٹیلیٹی بلاسٹ‘ (ٹی20 بلاسٹ) میں جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔شاہین آفریدی نے ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے 11 گیندوں پر 29 رنز بنائے جس میں چار چھکے بھی شامل ہیں۔انہوں نے مخالف ٹیم وورسیسٹر شائر کے کیوی سپنر مائیکل بریسول کو ایک اوور میں چار چھکے رسید کیے۔

We have a New Finisher in the Town and its Non other than Our Own Eagle Shaheen Shah Afridipic.twitter.com/HJwgAE7hpe

— King Babar Azam Army (@kingbabararmy) May 29, 2023

تاہم ان کی یہ جارحانہ اننگز ناٹنگھم شائر کے کام نہ آسکی اور وورسیسٹر شائر یہ میچ 56 رنز سے جیت گئی۔جاری ٹی20 بلاسٹ میں شاہین شاہ آفریدی بیٹنگ سے تو شائقین کو محظوظ کر رہے ہیں تاہم لیگ میں ان کی بولنگ کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔انہوں نے لیگ میں ابھی تک پانچ میچز کھیل کر صرف پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں جس میں ان کی بولنگ اوسط 36 ہے۔

Crowd catches at the ready...

Afridi pumps Bracewell for four sixes off the 16th over.

Notts require 68 from 24 deliveries.

Watch #TrentBridgeLive https://t.co/yDigGw70U5 pic.twitter.com/qXgyKFsKiK

— Notts Outlaws (@TrentBridge) June 2, 2023

شاہین شاہ آفریدی کی ٹی20 بلاسٹ میں دلچسپ بیٹنگ لیکن ناقص بولنگ کے بارے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی شائقین کا ردِعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔ٹوئٹر ہینڈل گراس رُوٹ کرکٹ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’شاہین شاہ آفریدی نے ابھی مائیکل بریسول کو ایک اوور میں چار چھکے لگائے ہیں۔‘

Shaheen Shah Afridi has just smashed Michael Bracewell for 4 sixes in an over! #Blast23 pic.twitter.com/S4MCgee8Wh

— Grassroots Cricket (@grassrootscric) June 2, 2023

 اس کے جواب میں وقار آفریدی کہتے ہیں کہ ’ہمیں پہلے یہ بولر کے طور پر چاہیے۔ انہوں نے 4 اوورز میں 45 رنز دیے ہیں۔‘

We want him as a bowler fst. He gave away 45 in 4 overs

— Waqar Afridi (@WakaAfridi) June 2, 2023

امتیاز بہار لکھتے ہیں کہ ’امید ہے ان کا کیریئر عرفان پٹھان کی طرح ختم نہیں ہوگا۔‘

I hope he doesn't end up his career like Irfan Pathan....

— Imtiaz (@Imtiazbahar) June 2, 2023

سلمان بشیر مغل نے اپنی ٹویٹ میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’کوا چلا ہنس کی چال، اپنی بھی بھول گیا۔‘

کوا چلا ہنس کی چال اپنی چال بھی بھول گیا ۔

— سلمان بشیر مغل (@SalmanB11451008) June 3, 2023

کیف علی کہتے ہیں کہ ’ہمیں یہ شاہین نہیں چاہیے، 2021 والا پرفیکٹ بولر چاہیے۔‘

Hume ye Shaheen ni chaiye 2021 wala perfect bowler chaiye

— KAIF ALI (@kaifali24749183) June 2, 2023

چلمیش کا کہنا ہے کہ ’ایسا تب ہوتا ہے جب کرداروں کا اُلٹ کر دیا جائے۔‘ 

This is what happens when the roles are reversed

— chalmesh (@chalmeshchallu) June 3, 2023

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More