مداح نے شادی کے کارڈ پر دھونی کی تصویر چھپوادی ۔۔ کارڈ میں سابق بھارتی کپتان سے متعلق کیا خاص لکھا تھا؟ تصویر وائرل

ہماری ویب  |  Jun 05, 2023

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چند روز قبل آئی پی ایل ٹرافی ایک بار پھر جیتنے والی چنئی سپر کنگز کے قائد مہندر سنگھ دھونی کے مداح نے اپنی شادی کے کارڈ پر دھونی کی تصویر پرنٹ کروادی، کارڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے گاؤں کونڈکیل سے تعلق رکھنے والے دیپک پٹیل نے اپنی شادی کے کارڈ کے دونوں طرف دھونی کی تصویر اور جرسی نمبر 7 بھی لکھوایا ہے۔

زرد رنگ کا شادی کا یہ کارڈ سوشل میڈیا پر خاصہ وائرل ہورہا ہے جب کہ اسی کارڈ کے ذریعے دیپک پٹیل نے ایم ایس دھونی کو اپنی شادی میں مدعو بھی کیا ہے۔

مہندر سنگھ دھونی 2007ء سے 2017ء تک ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے جبکہ 2008ء سے 2014ء تک ٹیسٹ کرکٹ میں ہندوستانی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان رہے۔

انہوں نے ٹیم کو تین آئی سی سی ٹرافیاں جتوائیں جن میں 2007ء آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ، 2011ء آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ اور 2013 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شامل ہیں۔

دھونی کی قیادت میں بھارت نے دو بار ایشیا کپ جیتا۔ ہندوستان نے ان کی قیادت میں 2010ء اور 2011ء میں دو بار آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ بھی جیتی اور حال ہی میں ان کی ٹیم نے آئی پی ایل ٹرافی جیتی ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More