شاہ زمان کی ’سُریلی‘ انٹری، مہوش حیات کو ملنے والا ایوارڈ کسی اور کا تھا؟

اردو نیوز  |  Jun 05, 2023

حالیہ برسوں کے دوران فنکاروں کی طلاق اورعلیحدگی کی خبروں میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ اکثر اس حوالے سے تلخ داستانیں سننے کو ملتی ہیں۔

اداکارہ ثنا نے چند ماہ پہلے سوشل میڈیا پراعلان کیا تھا کہ وہ شادی کے 14 سال بعد اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر رہی ہیں اور اس رواں ہفتے یہ خبر سامنے آئی کہ انہوں نے خلع لے لی ہے۔اسی دوران اداکارہ انعمتا قریشی کی کچھ انسٹاگرام پوسٹس وائرل ہوئیں جن میں اداکارہ نے اپنی ساس کی جانب سے گھریلو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف کیا۔

سوشل میڈیا پر متعدد پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ان کے شوہر کام کے سلسلے میں گھر سے دور ہوتے ہیں۔ اس دوران ان کی ساس اُن پر ظلم و ستم ڈھاتی ہیں۔ یہاں تک کہ انہیں کھانے کو نہیں دیتیں اور انہیں بھوکا رہنا پڑتا ہے۔

تاہم اس معاملے میں انہوں نے اپنے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتی ہوں کے ایک مرد کے لیے بیوی اور ماں میں سے کسی کا انتخاب کرنا مشکل ہے مگر میرے شوہر نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔

اداکارہ کے بیان سے یہ بات مزید پختہ ہوتی ہے کہ ضروری نہیں کسی بھی تعلق کی خرابی میں ہمیشہ مرد کو ہی قصور وار ٹھہرایا جائے بلکہ اس کی وجہ سے عورت بھی ہو سکتی ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ ہر رونے والی عورت سچی نہیں ہوتی۔ ہمیں صنفی امتیاز پر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے سے عدم توازن ختم کیا جا سکے۔‘

اداکارہ ثنا کی شادی کے 14 برس بعد شوہر سے علیحدگی ہو گئی ہے (فوٹو: فیس بک، شوبز پیج)کچھ ایسا ہی خیال اداکارہ حبا بخاری کا بھی ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ باپ اور شوہر کے رشتے کا آپس میں موازنہ ہی نہیں کیا جا سکتا کیونکہ دونوں رشتے اپنی جگہ اہمیت رکھتے ہیں۔ اسی طرح جو خواتین کوشش کرتی ہیں کہ میں لڑکے کے لیے اس کی ماں سے زیادہ اہم ہوجاؤں تو یہ بھی بہت بیوقوفانہ بات ہے کیونکہ ماں ماں اور بیوی، بیوی ہوتی ہے۔ دونوں ایک دوسرے کی جگہ نہیں لے سکتیں۔ 

حبا بخاری کا کہنا تھا کہ رشتوں کا آپس میں موازنہ نہیں کیا جا سکتا (فوٹو: انسٹاگرام، حبا بخاری)انہوں نے کہا کہ ’میری ساس بہت اچھی ہیں اور میری بہت حمایت کرتی ہیں اور ساتھ ہی میرے والدین بھی ہمیشہ اپنے سسرال کو اہمیت دینے کا کہتے ہیں۔ اپنی زندگی میں ایک اچھا توازن برقرار رکھنا شادی کے بعد خواشگوار تعلقات کے لیے اہم ہے۔

مہوش حیات کا ایوارڈ اور سینیئر اداکار حسیب پاشا کا دعوٰی

سینیئر اداکار حسیب پاشا کا دعوٰی ہے کہ ان کا تمغہ امتیاز مہوش حیات کو دیا گیا (فوٹو: ٹوئٹر، مہوش حیات)‘ملٹی ڈائریکٹرز اور رائٹرز پر مبنی فلم ’تیری میری کہانیاں‘ کا طویل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جو دراصل ایک نہیں بلکہ تین فلموں کا ٹریلر ہے۔

اس فلم کی طویل کاسٹ میں اگر شائقین کو سب سے زیادہ کسی کو سکرین پر دیکھنے کا انتظار ہے تو وہ ان دنوں عوام میں مقبول اداکار وہاج علی اور اداکارہ مہوش حیات کو ایک ساتھ دیکھنے کا ہے کیونکہ وہاج پہلی مرتبہ بڑی سکرین پر مہوش حیات کے نظر آئیں گے۔

مہوش حیات پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ ہیں تاہم جب اداکارہ کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز دیا گیا تھا تو انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 حال ہی میں ایک بار پھر اس کا ذکر پی ٹی وی کے مشہور ڈرامے ’عینک والا جن‘ میں ہامون جادوگر کا کردار نبھانے والے سینئر اداکار حسیب پاشا نے دعوٰی کیا ہے کہ ان کا ’تمغہ امتیاز‘ اداکارہ مہوش حیات کو دے دیا گیا۔

ماضی کے مقبول اداکار حسیب پاشا حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے بتایا کہ وہ یہ جان کر حیران ہوئے کہ گزشتہ برس سیریل کرنے والی کم عمر اداکارہ مہوش حیات کو ان کا ایوارڈ سونپ دیا گیا۔

حسیب پاشا کا کہنا تھا کہ انہیں بتایا گیا کہ ان کا تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات کو دے دیا گیا ہے۔

حسیب پاشا کا کہنا تھا کہ اس بات نے انہیں مایوس کیا کہ جو شخص 40 سال بچوں کے لیے کام کرتا رہا اسے کوئی ایوارڈ نہیں جبکہ ڈرامہ سیریل کرنے والی ایک بچی کو ایوارڈ دے دیا گیا۔

فلم کی بات کریں تو آئندہ دنوں میں آنے والی فلم 'عمرو عیار' کے کئی موشن پوسٹرز جاری کیے گئے ہیں جس کی میگا کاسٹ فلم میں صنم سعید کے ساتھ عثمان مختار، فاران طاہر، علی کاظمی، عدنان صدیقی، سیمی راحیل، ثنا فخر، منظر صہبائی اور دیگر شامل ہیں۔

نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ ہر رونے والی عورت سچی نہیں ہوتی (فوٹو: ٹوئٹر، نازش جہانگیر)یہ پاکستان کی پہلی اردو کامک بک ٹی وی کہانی ہے جس پر فلم بنائی جا رہی ہے اور اس کی ریلیز کے حوالے تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔اسی طرح عید الاضحیٰ کے موقع پر آنے والی پاکستانی اینیمیڈڈ فلم ’اللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

پاکستانی فنکاروں کے بین الاقوامی اعزازات

 جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ احد رضا میر دوسری عالمی جنگ پر بننے والے ویب سیریز ورلڈ ’آن فائر2‘ میں برٹش انڈین آرمی کے رہنما رجب کے کردار میں دکھائی دیں گے۔کل چھ اقساط پر مبنی اس سیریز میں دوسری عالمی جنگ کی منظر کشی کی گئی ہے۔جس میں رائل ائیر فورس کے پائلٹ جرمن بمبار طیاروں کو تباہ کرتے اور مانچسٹر کی فضا میں گشت کرتے نظر آئیں گے۔

 احد رضا میر ویب سیریز ورلڈ ’آن فائر2‘ میں برٹش انڈین آرمی کے رہنما رجب کے کردار میں دکھائی دیں گے (فوٹو: پرو پاکستانی)سیریز کے اس حصے میں جنگ کے نتیجے میں برطانیہ کی خستہ حال گلیاں، نازی جرمنی، مقبوضہ فرانس اور افریقہ کے صحرا تک میں جنگ کے اثرات کی منظر کشی کی گئی ہے۔

دوسری جانب ہالی وڈ میں اپنا لوہا منوانے والی آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وہ عالمی مہم ’گوچی چائم‘ کے لیے 35 ویڈیوز کی سیریز بنا رہی ہیں۔

وہ جن شخصیات کی ویڈیوز بنائیں گی ان میں سلمیٰ ہائیک، جولیا رابرٹ، جولیا گارنر، ادریس ایلبا، عالیہ بھٹ، سیرینا ولیمز اور جان لیجنڈ سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں۔

بڑے پردے کے بعد صبا قمر اور سرمد کھوسٹ ٹی وی اسکرین پر انٹری

صبا قمر اور سرمد کھوسٹ ڈرامہ ’گناہ‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے (فوٹو: انسٹاگرام، صبا قمر)پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور معروف ہدایت کار اور اداکار سرمد کھوسٹ ایک نئے ڈرامے ’گناہ‘ میں ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ 

حسن علی کا تحریر کردہ یہ ایک سنسنی خیز ڈرامہ ہے جس میں صبا قمر کو انتہائی طاقتور اور خوبصورت دکھایا گیا ہے جبکہ سرمد کھوسٹ کو علاقے کے معزز اور طاقتور شخصیت کے کردار کو خوبصورتی سے نبھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں جگن کاظم اور رابعہ بٹ بھی شامل ہیں

ڈرامے کی کہانی معاشرے اور سماج کے لیے ناقابل قبول محبت کے خطرناک کھیل کے گرد گھومتی ہے جس میں دھوکا، انا، جبر، تشدد اور خودکشی جیسے عنصر نے ڈرامے میں تھرل، سسپنس، ایکشن اور جذباتیت پیدا کی ہے۔

اس ڈرامے سے قبل گزشتہ برس اداکارہ صبا قمر اور سرمد کھوسٹ نے فلم ’کملی‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ اس کی کاسٹ میں شامل اداکارہ ثانیہ سعید کا حال ہی میں انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’ہمارے ہاں ڈراموں میں خاتون کو روتا دھوتا اور کمزور دکھانا پسند کیا جاتا ہے اس میں توازن پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔‘

مداح شاہ زمان کی آواز کو نصرت فتح علی خان کی آواز سے مشابہہ قرار دے رہے ہیں (فوٹو: سکرین گریب)

 ثانیہ سعید نے مزید کہا کہ ’ایسا نہیں ہے کہ اچھے ڈرامے بالکل ہی نہیں بن رہے بلکہ کچھ اچھا کام ہو رہا ہے لیکن مسئلہ توازن کا ہے۔ میں شروع ہی سے ہر قسم کے کردار کر رہی ہوں لیکن یہ سوچ کہ مرد کے مقابلے میں عورت جلدی بوڑھی ہو جاتی ہے پریشان کن ہے۔‘راحت فتح علی خان کے بیٹے شاہ زمان کی دھوم

رواں ہفتے پاکستانی میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان کے بیٹے شاہ زمان علی خان کی آواز کے خوب چرچے رہے۔

شرمین عبید چنائے عالمی مہم ’گوچی چائم‘ کے لیے 35 ویڈیوز کی سیریز بنا رہی ہیں (فوٹو: اے ایف پی)شاہ زمان کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن میں وہ اپنے والد کے ساتھ سُر سے سُر اور تال سے تال ملاتے ہوئے نظر ا ٓرہے ہیں جسے سن کر مداحوں کو سُروں کے بے تاج بادشاہ نصرت فتح علی خان کی یاد آ گئی۔بشتر مداحوں کا کہنا ہے کہ شاہ زمان جب سُر لگاتے ہیں تو ان کی آواز بالکل اُن کے دادا استاد نصرت فتح علی خان کی یاد تازہ کر دیتی ہے۔دوسری جانب پاکستان کے نامور گلوکار عاصم اظہر نے اپنا نیا گانا ’بھلیا‘ ریلیز کردیا ہے جس میں مقبول گانے 'پسوڑی' کی گلوکارہ شائے گل نے بھی اپنی ٓواز کا جادو جگایا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More