حبیب بینک کا صارفین کی سہولت کیلئے بڑا اقدام، پاکستان کا پہلا بینک بن گیا

ہم نیوز  |  Jun 06, 2023

ایچ بی ایل پاکستان کا پہلا بینک بن گیا ہے جس نے کسٹمر کیئر کے لیے مخصوص ٹوئٹر ہینڈل ”@HBLCare” لانچ کیا ہے۔

ٹویٹر ہینڈل صارفین کو ایچ بی ایل کے ساتھ بات چیت کرنے اور ان کے سوالات کے فوری جوابات حاصل کرنے کے لئے ایک آسان پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

ایچ بی ایل پاکستان کا واحد بینک ہے جس کے دو ٹوئٹر ہینڈل ہیں۔ موجودہ ہینڈل @HBLPak کے ایک لاکھ 31 ہزارسے زائد فالوورز ہیں، اب خبروں اور معلومات کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

ایچ بی ایل کے چیف مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن آفیسر علی حبیب نے اس اقدام کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم اپنے صارفین کی قدر کرتے ہیں اور ٹویٹر کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے پر پرجوش ہیں۔

ایچ بی ایل سوشل میڈیا کی طاقت پر یقین رکھتا ہے اور دومختص ٹوئٹر ہینڈلز کے ذریعے ہم اپنے صارفین کو مزید معلومات فراہم کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More