ٹی20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی،پی سی بی نےنئی حکمت عملی پرکام شروع کردیا

ہم نیوز  |  Jun 18, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے ٹی 20 ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر نئی حکمت عملی مرتب کرنے کی تیاری پکڑ لی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے کھلاڑیوں کا فرسٹ کلاس اور ڈومیسٹک وائٹ بال ٹورنامنٹ کھیلنا ضروری قرار دیا گیا اورآئندہ  پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے پرفارمرز کو فوری قومی  کرکٹ ٹیم میں شامل نہ کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

ٹی 20 و رلڈکپ میں ناقص کارکردگی، احمد شہزاد کا کھلاڑیوں کے احتساب کا مطالبہ

ذرائع نے بتایا ہے کہ کرکٹ ٹیم ہیڈکوچ گیری کرسٹن، کپتان بابراعظم اور سینئر مینجر وہاب ریاض سمیت سیلیکشن کمیٹی میں شامل دیگر ممبران کی جانب سے اس حکمت پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وائٹ بال کھیلنے والے کرکٹرز کی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں شرکت یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی بنائی جائیگی۔ وطن واپس پہنچنے پر ٹیم مینجمنٹ، سیلیکشن کمیٹی اور چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان ملاقات کے بعد اس حوالے سے حتمی فیصلہ ہوگا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More