چیمپئینز ٹرافی، پی سی بی نے بھارتی بورڈ سے حکومتی انکار کا ثبوت مانگ لیا، بھارتی میڈیا

ہم نیوز  |  Jul 18, 2024

پی سی بی نے بھارتی بورڈ سے چیمپئینز ٹرافی 2025 کے لئے بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان نہ جانے دینے سے انکار کا تحریری ثبوت مانگ لیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی حکومت پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کی اجازت دینے سے انکار کرتی ہے، تو اسے تحریری طور پر ہونا چاہیے۔

یہ بھارتی کرکٹ بورڈ پر ہے کہ وہ خط انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  کو فراہم کرے، رپورٹ میں کہا گیا کہ پی سی بی ذرائع نے مزید کہا کہ بھارتی بورڈ کو ٹورنامنٹ سے کم از کم پانچ سے چھ ماہ قبل اور تحریری طور پر ہمیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو اپنی آمد سے متعلق آگاہ کرنا چاہیے تھا۔

ڈارون: پاکستان شاہینز کل بنگلہ دیش اے کیخلاف میدان میں اترے گی

گزشتہ برس بھارتی بورڈ کے نخروں کے باعث ایشین کرکٹ کونسل کو دباؤ میں لاکر بھارت کرکٹ بورڈ نے ایشیاکپ پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا تھا جس کے باعث ٹورنامنٹ کو ہائبرڈ ماڈل کے طور پر سری لنکا اور پاکستان میں کھیلا گیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دوٹوک الفاظ میں آئی سی سی پر واضح کردیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی 2025 کی میزبانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، بھارت کی ایونٹ میں شرکت کا ذمہ دار آئی سی سی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More