ڈالر کو بڑا جھٹکا ، اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم

ہم نیوز  |  Sep 26, 2024

 آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض کی منظوری کے مثبت اثرات نظر آنے لگے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کو بھی بڑا جھٹکا لگ گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز زبردست تیزی کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہو گئی ، 100 انڈیکس 658 پوائنٹس اضافے سے 82 ہزار 905 کی نئی ریکارڈ بلندی پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

ڈالر مزید سستا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا تھا اور 100 انڈیکس 764 پوائنٹس اضافے سے 82 ہزار 247  پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 35 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More