یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے فی لٹر کمی کا امکان

ہم نیوز  |  Sep 26, 2024

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے تک کمی کا امکان متوقع ہے، پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وفاقی حکومت کے مثبت اقدامات ،ڈیڑھ ماہ میں پٹرول 26.5روپے اور ڈیزل 34روپے فی لٹر سستا

ذرائع نے مزید بتایا کہ پٹرول کی قیمت کو برقرار بھی رکھا جا سکتا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر کمی ہو سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان 30 ستمبر کو وزیرخزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More