نئی دہلی: مذہبی تہوار کی ادائیگی کے دوران 50 سے زائد افراد ڈوب گئے

ہم نیوز  |  Sep 27, 2024

نئی دہلی: بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں 50 سے زائد ہندو ایک مذہبی تہوار کی رسوم ادا کرتے ہوئے ڈوب گئے۔ یہ واقعات دریاؤں اور تالابوں میں رونما ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی آئی ہوئی ہے۔ اور تالاب بھی پورے بھرے ہوئے ہیں۔ بھارت میں مذہبی تہوار کی ادائیگی کے دوران ہلاک ہونے والوں میں 37 بچے بھی شامل ہیں۔

بھارتی ریاست بہار کے ڈیزاسٹر مینیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ انتباہ کے باوجود لوگ دریا اور تالاب میں اترے۔ لوگوں نے انتباہ نظر انداز کر دیا۔ اور یہ بھی نہ دیکھا کہ دریا پورے جوش میں ہیں اور تالابوں میں بھی پانی اس قدر بھرا ہوا ہے۔ کہ اُن میں کشتی چلانا بھی خطرناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل فلسطین میں عالمی قوانین کی دھجیاں اڑارہا، محمود عباس

ہلاک ہونے والے افراد جیتیہ پرو نامی تہوار منا رہے تھے۔ یہ تہوار ماؤں کا ہے اور وہ اپنے بچوں کی بہبود کے لیے دعائیں مانگتی ہیں۔ ہلاکتیں 15 اضلاع میں ہوئیں۔

ریسکیو ٹیمیں مدد کو پہنچیں تاہم تب تک لوگ ڈوب چکے تھے۔ ڈوبنے والے افراد میں سے چند ایک کی لاشیں نکالی جاسکی ہیں۔ لاشوں کی تلاش میں مشکلات درپیش ہیں کیونکہ دریا بپھرے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More