جنید جمشید میرے شوہر کے دوست تھے اور۔۔ ثنا خان کے فلمی دنیا چھوڑنے کے فیصلے پر جنید جمشید کس طرح نظر انداز ہوئے تھے؟

ہماری ویب  |  Sep 27, 2024

"میرے شوہر مفتی انس مرحوم جنید جمشید کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں، اور وہ ہمیشہ ان کا ذکر اس طرح کرتے ہیں کہ اللہ ان کی قبر کو روشن کرے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے۔ یہ بات سن کر میرے دل میں خیال آیا کہ اگر میری موت ہو جائے تو کیا میرے پاس ایسے دوست ہیں جو میرے لیے دعا کریں گے؟ میں نے سوچا تو ایک بھی ایسا دوست ذہن میں نہیں آیا، اور جن کا نام آیا، ان کے بارے میں خیال آیا کہ وہ تو صرف ناچ گانے میں مصروف ہوں گے، انہیں میری قبر یا عذاب کا خیال نہیں ہوگا۔ یہی وہ لمحہ تھا جب میں نے محسوس کیا کہ مجھے زندگی میں ایسے ساتھی کی ضرورت ہے جو میرے دین اور آخرت کی فکر کرے۔ میرے شوہر نے میرے لیے یہی سب ممکن بنایا، اور انہی کی بدولت میں نے شوبز انڈسٹری کو چھوڑا۔"

سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان نے بالی ووڈ کی چمک دمک چھوڑ کر دینِ اسلام کی راہ کو اختیار کیا، اور ان کے اس فیصلے کے پیچھے ایک حیرت انگیز واقعہ چھپا ہے جس کا انہوں نے حالیہ انٹرویو میں ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مرحوم جنید جمشید، جو ان کے شوہر کے گہرے دوست تھے، کی یاد میں دعائے مغفرت کرتے وقت ان کے دل میں ایک اہم سوال پیدا ہوا کہ اگر ان کی وفات ہو جائے تو کیا ان کے دوست ان کی آخرت کی فکر کریں گے؟

یہ احساس ثناء خان کے لیے زندگی کا ایک ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔ ان کے ذہن میں آیا کہ جو لوگ ان کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، ان کا دین اور آخرت کی فکر کے حوالے سے کیا کردار ہوگا؟ اس سوچ نے انہیں یہ بات سمجھنے پر مجبور کیا کہ انہیں اپنے ساتھ ایسے لوگ اور ساتھی رکھنے کی ضرورت ہے جو نہ صرف دنیا بلکہ آخرت کی بھی فکر کریں۔

یہی لمحہ تھا جب انہوں نے فیصلہ کیا کہ زندگی کے اس سفر میں انہیں ایک ایسے شریکِ حیات کی ضرورت ہے جو دین کی رہنمائی فراہم کر سکے۔ ان کے شوہر مفتی انس نے ان کی زندگی میں اس تبدیلی کو ممکن بنایا، اور ان کے تعاون سے وہ فلمی دنیا کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ گئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More