پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں مندی، ڈالر مزید سستا

ہم نیوز  |  Sep 27, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس میں 254 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

کاروبارکے دوران انڈیکس 81 ہزار403 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا، گزشتہ روز کاروبار کے آغاز پر تیزی رہی لیکن اختتام پر 589 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ایک موقع 100 انڈیکس 658 پوائنٹس اضافے سے 82905 کی نئی ریکارڈ بلندی پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جو انڈیکس کی بلند ترین سطح ہے۔

سونے کی قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دیے، مزید مہنگا

بعد ازاں انڈیکس 589 پوائنٹس نیچے آ گیا۔گزشتہ روز انڈیکس نے کاروبار کا اختتام 81 ہزار 657 پر کیا، گزشتہ روز بازار میں 42 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 17 ارب 66 کروڑ روپے رہی۔

انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 19 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی، انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 50 پیسوں کی سطح پرٹریڈ کر رہا ہے، گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر ڈالر 277 روپے پر 69 پیسے پر بند ہواتھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More