پاکستان کا پہلا شخص ہوں جسے یہ اعزاز ملا ۔۔ باکسر عامر خان کو کون سے فوجی اعزاز سے نواز دیا گیا؟

ہماری ویب  |  Sep 27, 2024

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو خاص فوجی اعزاز سے نواز دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، رواں سال عامر خان کو پاکستانی فوج کی جانب سے اعزازی کیپٹن کا خطاب ملا تھا۔

اس موقع پر عامرخان کا کہنا تھا کہ، "مجھے پاکستانی فوج کا اعزازی کیپٹن بننے پر بہت خوشی ہے، میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے تعلق رکھنے والا پہلا شخص ہوں جسے یہ اعزاز ملا"۔

آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات بہت اچھی تھی۔ وہ ایک اچھے، ایماندار اور حیرت انگیز آدمی ہیں۔ وہ ایک ویژنری شخص ہیں جو چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی کرے، وہ پاکستان کو کھیل اور تعلیم سمیت تمام شعبوں میں آگے لے جانا چاہتے ہیں۔ اور مجھے اس بات پر بہت فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے فوج کا اعزازی کیپٹن بنایا گیا اور یہ حیرت انگیز تھا۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ میں پاکستان اور دنیا بھر میں واحد ایتھلیٹ ہوں جس نے پاک فوج کی وردی پہنی ہے۔ یہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More