لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کردیا گیا

سچ ٹی وی  |  Sep 27, 2024

وزیراعظم شہبازشریف نےحاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکریٹری دفاع تعینات کر دیا۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئے سیکریٹری دفاع کی تعیناتی 2 سال اور 3 ماہ کے لیے کی گئی ہے، ان کی تقرری کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 سے ہوگا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کی بطور سیکریٹری دفاع تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئے سیکریٹری دفاع کی تعیناتی 2 سال اور 3 ماہ کے لیے کی گئی ہے، ان کی تقرری کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 سے ہوگا۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی 31 دسمبر 2026 تک بطور سیکریٹری دفاع تعینات ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More