راولپنڈی ڈویژن میں 2 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ

ہم نیوز  |  Sep 27, 2024

حکومت پنجاب نے راولپنڈی ڈویژن میں 2 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے،رینجرز کی تعیناتی کیلئے بھی وفاقی حکومت کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

کے پی کے حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ نکات پر تحفظات کا اظہار کردیا

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان کو پابندی سے استثنیٰ ہوگا،پابندی کا اطلاق ہفتہ 28 ستمبر اور اتوار 29 ستمبر کو ہوگا۔

راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں دفعہ 144 نافذ ہوگی،ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز کی 6 کمپنیاں تعینات ہونگی۔

ستمبر اور اکتوبر میں مہنگائی 8 سے 9 فیصد کے درمیان رہے گی ،وزارت خزانہ

محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More