سونا خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

سچ ٹی وی  |  Sep 27, 2024

ملک بھر میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح کو پہنچ چکی ہے تاہم آج سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے کی معمولی کمی آئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 76 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 256 روپے کم ہونے کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 226 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر کم ہو کر 2663 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More