رومانیہ اور بلغاریہ آئندہ برس شینگن ممالک کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق دونوں ممالک آئندہ سال جنوری میں شینگن مما لک کا حصہ بن جائیں گے۔
ہنگری کے وزیر داخلہ سینڈور پنٹر نے رومانیہ اور بلغاریہ کے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات کے بعد ایکپریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں ممالک شینگن اسٹیٹس حاصل کرنے کے ایک قدم قریب ہیں۔
بھارتی سکھ یاتریوں کی واپسی آج ، لاہور میں شاپنگ کی
دونوں ممالک نے مکمل رکنیت حاصل کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں، دونوں کو مکمل شینگن مما لک قرار دینے کا فیصلہ اگلے ماہ یورپی یونین کے وزرائے داخلہ کے اجلاس میں ہوگا۔
رومانیہ اور بلغاریہ فی الحال صرف اپنے ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کے لیے شینگن علاقے کے رکن ہیں اور ان کی زمینی سرحدوں پر آزاد آمدو رفت کی اجازت نہیں ہے۔