اسلام آباد ہائی کورٹ نے بغیر اجازت احتجاج پر تین سال قید کے قانون کے خلاف درخواست پر وزارت قانون و انصاف اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہری کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار شہری کی نمائندگی کرتے ہوئے بیرسٹر عمار ضیا الدین نے قانون کو چیلنج کیا ہے۔
ہم عدالتی حکم کے پابند ہیں، محسن نقوی کا بیرسٹر گوہر سے اہم رابطہ
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا، جس میں وکیل نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے تحت مجسٹریٹ کو شہریوں کے احتجاج کے آئینی حق پر پابندی کا لامحدود اختیار دیا گیا ہے۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ایکٹ کا سیکشن چھ اختیارات کی تقسیم کے بنیادی اصولوں کے بھی خلاف ہے۔