پاکستانی یورپ کا ویزہ کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ شینگن ویزا سے متعلق اہم معلومات

ہماری ویب  |  Nov 29, 2024

یورپ جانے کے خواہشمند افراد کیلیئے ویزا کا حصول سب سے اہم ہوتا ہے، اسلیئے اس کی صحیح معلومات بہت ضروری ہے۔

جو افراد یورپی ملک سوئیڈن جانا چاہتے ہیں اور شینگن ویزا حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ اپنی درخواستیں جمع کرواتے وقت ان اہم چیزوں کا خیال لازمی رکھیں تاکہ ان کی درخواست مسترد نہ ہو۔

پاکستانی شہریوں کو سویڈن جانے کے لیے شینگن کا مختصر مدت کا ویزا حاصل کرنا ضروری ہے۔ جس کے لیئے سویڈن کا سفارت خانہ شینگن ویزا کی درخواستوں کا انتظام کر رہا ہے۔

اہم معلومات:

۔ درخواست دہندہ ویزہ کی درخواست کے ساتھ فنڈز کے ثبوت کے طور پر بینک اسٹیٹمنٹ جمع کرا سکتا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ وزیٹر سویڈن میں قیام کے اخراجات برداشت کر سکتا ہے۔

۔ درخواست دہندہ کو مالی ذرائع اور رہائش کا ثبوت پیش کرنا ہوگا یعنی درخواست گزار کی پاکستان میں ذاتی سماجی اور معاشی حیثیت کیا ہے وہ بتانی ہوگی۔

۔ درخواست دہندگان کو ویزا درخواست کے ساتھ بینک اسٹیٹمنٹس جمع کرانے کی ضرورت ہے جو پچھلے چھ مہینوں کے لین دین کو ظاہر کرتے ہیں، جس پر بینک کے ذریعہ دستخط شدہ اور مہر لگی ہوئی ہو۔

۔ درخواست دہندہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ اتنی رقم ظاہر کرے جو سویڈن میں رہنے کیلیئے کافی ہے۔

۔ اگر درخواست دہندگان 30 دن تک سویڈن میں رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو انہیں اپنے بینک اکاؤنٹ میں 2400 یورو رکھنے چاہئیں۔

۔ پاکستانی درخواست دہندگان کے لیے ویزا اپلائی کرتے وقت بینک اکاؤنٹ میں تقریباً 700,000 روپے ہونا ضروری ہے (تازہ ترین یورو کرنسی کے مطابق)۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More