چوری سے متعلق آئے دن کوئی نہ کوئی انوکھی خبر دیکھنے میں آتی ہے، کئی چوروں کی مہارت تو کئی چوری کے پیچھے چھپی عجیب و غریب وجہ، یہ سلسلہ چلتا ہی آ رہا ہے۔
ایسا ہی ایک انوکھا چور جاپان میں پکڑا گیا ہے جو صرف ذہنی سکون حاصل کرنے لوگوں کے گھروں میں گھستا تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، جاپان پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے دوران تفتیش اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ ذہنی تناؤ کو کم کرنے کے لیے ایک ہزار سے زائد گھروں میں چوری چھپے داخل ہوا۔
پولیس نے 37 سالہ شخص کو پیر کے روز ایک گھر میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے شبہ میں حراست میں لیا تھا۔ جس پر اس کا کہنا تھا کہ، دوسروں کے گھروں میں چوری چھپے گُھسنا میرا شوق ہے اور میں یہ ایک ہزار سے زیادہ مرتبہ یہ کرچکا ہوں۔ اس سے مجھے ذہنی سکون ملتا ہے اور میرا اسٹریس کم ہوتا ہے۔