اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کر دیا

سچ ٹی وی  |  Nov 29, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کر دیا۔ مطیع اللہ جان کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی۔

صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ریاست علی آزاد عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مطیع اللہ جان کے وکلا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل اسلام آباد ہائی کورٹ بار ریاست علی آزاد نے عدالت میں ایف آئی آر پڑھ کر سنائی اور کہا کہ ایف آئی آر میں آئس کی خرید و فروخت کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے کہا کہ مطیع اللہ جان کو اب جوڈیشل ریمانڈ پر تصور کیا جائے۔

یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گزشتہ روز مطیع اللہ جان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے لیے پولیس کی تحویل میں دیا تھا۔

دوسری جانب مطیع اللہ جان کی وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ آج ہی مطیع اللہ جان کی درخواست ضمانت دائر کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More