پا کستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ڈینٹل ڈگری کو بھی 5 سالہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ، بی ڈی ایس 5 سالہ کرنے کا فیصلہ سیشن 25-2024ء سے نافذ العمل ہو گا۔
پی ایم ڈی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے پہلے ہی بی ڈی ایس کی ڈگری 5 سال کی کر دی ہے، اس حوالے سے کونسل ن تمام میڈیکل یونیورسٹیوں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
وفاق کے زیرانتظام تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم
ترجمان کا کہنا ہے کہ 4 سال کی ڈگری کی وجہ سے پاکستانیوں کو بیرونِ ملک تعلیم اور نوکریوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا تھا، تاہم اب پانچواں سال کلرک شپ کا ہو گا جس کے بعد ایک سالہ ہاؤس جاب ہو گی۔