قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کے گھر بڑی خوشخبری آئی ہے ، ان کے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
جڑواں بچوں کی پیدائش پر قومی کرکٹر کے گھر میں جشن کا سماں ہے۔ قومی کرکٹر کے والد نے اپنے گھر میں پوتوں کی آمد کی تصدیق کرتے ہوئے فہیم اشرف کے پرستاروں کو خوش خبری سنائی۔
تیرہ سالہ کرکٹر آئی پی ایل کا حصہ بننے والا کم عمر ترین کھلاڑی بن گیا
انہوں نے بتایا کہ فہیم اشرف کے گھر جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی ، دونوں بچے اور ماں صحت مند ہیں، پوتوں کی پیدائش پر انتہائی خوش ہوں۔
واضح رہے کہ فہیم اشرف گزشتہ برس نومبر کی 25 تاریخ کو ازدواجی بندھن میں بندھے تھے۔