کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر 3 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہو گیا۔
پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 658 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 484 روپے ہو گئی۔ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت بھی اضافے کے بعد 2 لاکھ 20 ہزار 443 روپے تک پہنچ گئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 50 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 3 ہزار 450 روپے ہو گئی۔ جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 42 روپے کا اضافہ ہوا۔ اور 10 گرام چاندی کی قیمت اضافے کے بعد 2 ہزار 957 روپے پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ قائم ، انڈیکس ایک لاکھ ، 11 ہزار کی حد عبور کر گیا
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 31 ڈالر اضافے کے بعد 2 ہزار 693 ڈالر فی اونس کا ہو گیا۔
گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔ اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کا اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار 400 روپے ہو گئی تھی۔ جبکہ سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2914.95 روپے کی سطح پر مستحکم تھی۔
دو روز قبل بھی سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔