پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع ہونے کی تردید کر دی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج سے مذاکرات شروع نہیں ہو رہے، کوشش کر رہے ہیں کہ مذاکرات شروع ہوں اور کسی نا کسی حل پر پہنچ جائیں، سیاسی مسائل کا سیاسی حل ڈھونڈا جائے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔
عمران خان کی صحت اور جیل میں نہ ہونے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، بیرسٹر گوہر
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بشریٰ بی بی بانئ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہیں۔ بشریٰ بی بی کا توشہ خانے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، ان کو اس لیے کیس سے جوڑا جا رہا ہے کہ دباؤ پڑے۔
اس سے قبل قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ان نے کہا تھا کہ ہمیں دوبارہ سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کریں، یہ ایوان ہمیں انصاف دے۔