لاہور: موٹرسائیکل سوار شہری کی مسلسل لاپرواہی کے باعث ایک لاکھ 54 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار شہری کو 86 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کیے گئے۔ شہری کو عائد کردہ جرمانہ ایک لاکھ 54 ہزار روپے بنتا ہے۔
شہری کی جانب سے 73 مرتبہ ہیلمٹ نہ پہنے پر جرمانہ کیا گیا۔ جبکہ شہری کی جانب سے 9 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی گئی۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہری نے 3 مرتبہ ون وے اور ایک مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کم کرنے کا حکومتی دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے، عمر ایوب
ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزی پر شہری کا موٹرسائیکل تھانے میں بند کر دیا گیا۔ چالان جمع کروانے کے بعد ہی موٹرسائیکل شہری کے حوالے کی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق کسی بھی موٹرسائیکل سوار کو ہونے والا یہ سب سے بڑا جرمانہ ہے۔ ٹریفک رولز کی 19 خلاف ورزیوں پر ای چالاننگ کا سلسلہ جاری ہے۔