آئی سی سی ٹیسٹ پلئیرز رینکنگ، جو روٹ کی حکمرانی ختم

سچ ٹی وی  |  Dec 11, 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرزکی نئی رینکنگ جاری کر دی۔

آئی سی سی ٹیسٹ پلئیرز رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کی حکمرانی ختم ہوگئی جس کے بعد انگلش بیٹر ہیری بروک دنیا کے نمبر ون ٹیسٹ بیٹر بن گئے۔

ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں جو روٹ دوسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن کا تیسرا نمبر ہے۔

آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ 6 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے جبکہ پاکستان کے سعود شکیل ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔ بابر اعظم 19 ویں سے 18 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا کی پہلی اور جنوبی افریقا کے رباڈا کی دوسری پوزیشن ہے۔ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ تیسرے نمبر پر ہیں۔

علاوہ ازیں ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹریوس ہیڈ بیٹنگ اور انگلینڈ کے عادل رشید بولنگ میں پہلے نمبر پر ہیں۔

ون ڈے بیٹرز میں بابر اعظم بدستور پہلے اور راشد خان بولنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More