آئی سی سی نے حارث رؤف کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا

اردو نیوز  |  Dec 11, 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نومبر 2024 کے لیے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق حارث رؤف نے آسٹریلیا کے دورے پر تین ون ڈے میچوں میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اُن کی عمدہ بولنگ کی وجہ سے پاکستانی ٹیم 22 برس بعد آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئی۔

حارث رؤف نے نومبر میں انڈیا کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ اور جنوبی افریقی پیسر مارکو یانسین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مجموعی طور پر 18 وکٹیں حاصل کیں۔

فاسٹ بولر نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلی گئی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں 8 اوورز میں 29 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں حارث رؤف کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا تھا اور تین ٹی20 میچوں کی سیریز میں حارث رؤف نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے بعد پاکستانی ٹیم زمبابوے کے دورے پر گئی جہاں حارث رؤف نے تین ون ڈے میچوں میں تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

خیال رہے کہ حارث رؤف پاکستان کی ایک ٹیسٹ، 43 ون ڈے اور 78 ٹی20 میچوں میں نمائندگی کر چکے ہیں جس میں انہوں نے بالترتیب ایک، 82 اور 110 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More