محکمہ موسمیات کا سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی

ہم نیوز  |  Dec 11, 2024

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ابھی سردی شروع ہوئی ہے اور درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔ حالیہ موسم سے زیادہ تر نقصان فصلوں کو ہو رہا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات نے کہا کہ اسلام آباد میں کل درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ اور آج درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ شمالی علاقوں اور کشمیر میں درجہ حرارت منفی سے کافی نیچے گر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکردو میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں سردی کی شدت مزید بڑھے گی۔ جبکہ آج کل کراچی میں نارمل درجہ حرات 9، 8 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دوڑ کیوں لگائی؟ موقع سے بھاگنے والے بہانے بنا رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

ڈی جی محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں ابھی تک درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے نہیں گیا۔

انہوں نے کہا کہ کولڈ ویو کا سسٹم آتا ہے تو شدید ٹھنڈ لگتی ہے۔ اور ہر سال ایسا موقع بن جاتا ہے تو لوگ ہمارے ساتھ رابطے رکھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More