فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی کون سا ملک کرے گا؟ نام سامنے آگیا

سچ ٹی وی  |  Dec 11, 2024

سعودی عرب کو 2034 کے فیفا فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی مل گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بدھ کے روز فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے 2034 کے ورلڈ کپ کی میزبانی سعودی عرب کو دینے کی تصدیق کی گئی۔

سعودی عرب پہلی مرتبہ فیفا مینز ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا۔سعودی عرب کے5 شہروں کے 15 مختلف اسٹیڈیمز ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کریں گے۔

اس کے علاوہ عالمی فٹبال کی گورننگ باڈی کے ورچوئل کانگریس نے تصدیق کی ہے کہ 2030 کے ورلڈ کپ کی مراکش، اسپین اور پرتگال مشترکہ طور پر میزبانی کریں گے۔

جنوبی امریکا میں بھی 2030 کے ورلڈکپ کے 3 میچز کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 4 اکتوبر کو سعودی عرب نے باضابطہ طور پر 2034 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے بولی جمع کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس کے بعد سعودی عرب نے فیفا ورلڈکپ کیلئے تیاریاں شروع کردی تھیں اور جدید طرز پر اسٹیڈیم کا خوبصورت ڈیزائن بھی تیار کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More