پی ایس ایل 10 کیلئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن، بڑے غیر ملکی ناموں کو شامل کرنے کی کوششیں

سچ ٹی وی  |  Dec 11, 2024

پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ 10 کے معاملات کو حتمی شکل دینے میں تیزی آ گئی ہے اور پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز کے درمیان آج بھی میٹنگ شیڈولڈ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دو روز قبل بھی میٹنگ ہوئی تاہم کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا جا سکا جبکہ سامنے آنے والی تجاویز پر آنے والی میٹنگز میں غور ہو گا اور حتمی شکل دی جائے گی۔

پی ایس ایل 10 کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوچکا ہے اور بڑے بڑے غیر ملکی ناموں کو رجسٹریشن کے لیے شامل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

فرنچائزز بھی آئی پی ایل معاہدوں سے محروم رہ جانے والے بڑے ناموں کی رجسٹریشن کے خواہشمند ہیں جبکہ بڑے بڑے ناموں سے خود بھی رابطے کر رہی ہیں اور بعض فرنچائز نے کھلاڑیوں کی براہ راست سائننگ کو ناممکن قرار دیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آنے والی میٹنگز میں کھلاڑیوں کی ری ٹینشن اور ٹریڈنگ کی تاریخوں کو حتمی شکل دی جائے گی جبکہ پی ایس ایل پلئیرز ڈرافٹنگ 11 جنوری کو ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More