نائب وزیراعظم اور سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹراسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس جاں بحق افراد سے متعلق کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے میثاق معیشت کی آفر کی تھی ،8فروری کو ہونے والے الیکشن کافیصلہ ٹریبونلز کریں گے،اگر یہ کہتے ہیں کہ 2024میں مینڈیٹ چوری ہوا تو پھر 2018کی بھی بات کریں۔
چینی کے ایکس مل ریٹ 121روپے فی کلو تک آ گئے
ماضی سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا،پراپیگنڈا کرنے والے2018 کے انتخابات کی بات کیوں نہیں کرتے،پرامن احتجاج کا حق سب کو حاصل ہے،احتجاج کے نام پر اسلام آباد میں توڑپھوڑ کی گئی۔
احتجاج کے نام پر توڑ پھوڑ ریاست کیلئے نقصان دہ ہے،پرامن احتجاج سب کا حق ہے مگر توڑپھوڑ نہیں ہونی چاہیے،حکومت نے کسی کے خلاف مقدمہ بنانے کی اجازت نہیں دی،اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو فراہم کرے میں خود وزیراعظم سے بات کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آنے والی نسلوں کو بہترین پیغام دیناچاہیے،126دن کے دھرنے نے ملک کو بہت بڑا نقصان پہنچایا،سانحہ اے پی ایس کے بعد نیشنل ایکشن پلان بنایاگیا،پاکستان میں 27سال بعد ایس سی او اجلاس کے دوران احتجاج کیاگیا۔
اسموگ میں بہتری ،سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی
یہ لوگ بتائیں جب سنگجانی کی آفر کی گئی تو ڈی چوک کیوں آناچاہتےتھے؟حقائق کو یاد کروانا ضرور ہوتاہے،کیا چینی وزیراعظم کی آمد کے موقع پر احتجاج نہیں کیاگیا؟پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ سے سی پیک مؤخر ہوا۔
احتجاج کیلئے آنے والے لوگوں کے پاس اسلحہ،لاٹھیاں اورغلیل تھے،احتجاج سے ملک کو روزانہ 190 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے،احتجاج میں فرنٹ لائن پر غیر ملکی شہری تھے،9مئی کو تمام ریڈ لائن کراس کی گئیں۔
امید تھی کچھ حل نکل آئے گا لیکن26نومبر کو ایک اور 9مئی کردیا،ہوا میں باتیں نہ کریں، پاکستان کو بدنام نہ کریں،ہمیں اپنی صفوں سے کالی بھڑیں نکالنا ہوں گی۔
کہا تھا، ہمیں اتنا خرچ کرنا چاہیے فارن کرنسی میں جتنا ہم کر سکتے ہیں، مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ،ثابت کر سکتا ہوں کہ میں نے ٹھیک کیا،مل کے پاکستان کی ترقی کے پہیے کو چلائیں۔
ملک میں مہنگائی 70 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی،عطاتارڑ
عدالتوں نے بانی پی ٹی آئی کو کئی جگہوں پر ریلیف فراہم کیا،ملک ہے تو ہم سب ہیں، لیبیا، یونان، صومالیہ دیکھ لیں،دنیا میں بے چینی بھی اسی بات کی ہے کہ آپ جوہری طاقت ہیں۔
ایکس وائی ہو نہ ہو میں نے اداروں کے نام لیے، میں نے کہا ڈیفالٹ نہیں کرینگے،ہم پاکستان کی بات کر رہے ہیں اور پاکستان کی ہی بات کریں گے،خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن حکومت نے نہیں روکے ،خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن کرائیں، حکومت مکمل تعاون کریگی۔
سینیٹ کا ایوان مکمل ہونا چاہئے،پی ٹی آئی خود کہتی ہے انھوں نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن نہیں کرانے دینے،26نومبر کے احتجاج میں مسلح افراد بھی شامل تھے،3درجن تو افغان شہری تھے جن کو پیسے دئیے گئے۔
ورکر کبھی لیڈر کی محبت میں ہتھیار لے کر نہیں نکلتا، وزیر اطلاعات پنجاب
232زخمیوں میں سے 57 کا تعلق اسلام آباد پولیس سے ہے،ہمارے پاس دس ہزار ارب ڈالر کی معدنیات ہیں،پاکستان کو 2023 میں جی20ممالک میں شامل ہونے کا کہا جا رہا تھا۔