جنوبی افریقین ٹیم کو دھچکا ، فاسٹ بائولر اینرک نوکیے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

ہم نیوز  |  Dec 13, 2024

جنوبی افریقا کی ٹیم کو دھچکا ، فاسٹ بائولر اینرک نوکیے بائیں پیر میں فریکچر کے باعث پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔

کرک انفو کے مطابق پاکستان کے خلاف پہلے میچ میں اینرک نوکیے کو پیر کی چوٹ کی وجہ سے بٹھایا گیا تھا۔ بعد ازاں اسکین میں فریکچر کی نشاندہی کی گئی۔

جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ریکوری کے وقت کے تعین کے لیے اینرک نوکیے معالج سے رجوع کریں گے۔ اینرک نوکیے کی جگہ ان کیپڈ سیمر ڈایان گیلیم کو باقی دو میچز کے لیے جنوبی افریقی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More