ان لوگوں کو شرم ہی نہیں ہے۔۔ رجب بٹ نے نیگ میں 5 کروڑ مانگنے پر بہن کو کتنی بڑی رقم دے ڈالی؟ دکھاوے پر صارفین پھٹ پڑے

ہماری ویب  |  Dec 13, 2024

پاکستان کے مقبول ترین یوٹیوبر رجب بٹ ان دنوں اپنی شادی کی تقریبات کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ ان کی حالیہ ڈھولکی، جہاں ہنسی مذاق اور خاندانی محبت کے لمحات تھے، وہیں دولت کی نمائش اور بہن کی انوکھی رسم نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔

ڈھولکی کی ایک ویڈیو میں، رجب کی بہن دروازہ رکائی کی روایت نبھاتے ہوئے ان سے 5 کروڑ روپے کی حیران کن ڈیمانڈ کرتی نظر آئیں۔ مذاقاً رجب نے سوال کیا، "پیسے کس بات کے؟" جس پر بہن نے برجستہ جواب دیا، "اندر جانے کے پیسے دو!" جب رجب نے سنجیدگی سے رقم کا پوچھا تو بہن کا جواب تھا، "5 کروڑ روپے، اتنی ساری بہنیں ہیں، سب کے حساب سے!"

یہ مزاحیہ لمحہ کافی دیر تک قہقہوں کی گونج میں چلتا رہا، لیکن آخرکار رجب نے بہن کی ڈیمانڈ کا پانچواں حصہ بھی پورا نہ کیا اور پانچ لاکھ روپے دے کر معاملہ نمٹایا۔ یہ واقعہ نہ صرف وی لاگ کا خاص حصہ بنا بلکہ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز نے بھی مداحوں اور ناقدین کی توجہ حاصل کر لی۔

رجب بٹ، جو اپنی ویڈیوز میں فیملی کی زندگی کے مختلف پہلو مزاحیہ انداز میں دکھانے کے لیے مشہور ہیں، ایک مرتبہ پھر مقبولیت کی بلندیوں پر ہیں۔ تاہم، ان کی ڈھولکی کی تقریبات میں دولت کی بھرپور نمائش پر ناقدین نے شدید اعتراض کیا ہے۔

جہاں رجب کے چاہنے والے ان کے اس سفر میں خوشی کا اظہار کر رہے ہیں، وہیں کچھ لوگوں نے بے جا نمود و نمائش کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ گوگل کی جانب سے سال کے اختتام پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے یوٹیوبرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے والے رجب بٹ کی شادی کے یہ لمحات ان کے فینز کے لیے ایک یادگار تجربہ ثابت ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More