چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کا ہم نیٹ ورک کے کراچی آفس کا دورہ

ہم نیوز  |  Dec 13, 2024

چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے گزشتہ روز ہم نیٹ ورک لمیٹڈ کے کراچی آفس کا دورہ کیا۔ ہم نیٹ ورک کے عہدیداروں اور چیئرمین پیمرا کے درمیان میڈیا کی صنعت کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔

گفتگو کا مقصد میڈیا صنعت کو درپیش اہم چیلنجوں سے نمٹنے اور پاکستانی ڈراموں اور پروڈکشن کے معیار کو بہتر بنانے پر زور دینا تھا۔

چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں میڈیا کے کلیدی کردار پر زور دیا۔

عدالتی رپورٹنگ پر پیمرا کی پابندی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

ہم نیٹ ورک کے سی ای او درید قریشی نے میڈیا انڈسٹری کو درپیش مسائل اور اس کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ملک میں براڈکاسٹنگ کے شعبے کو مضبوط اور اس کی ترقی کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مل کر میڈیا کے منظرنامے کو تبدیل کرنے میں جدت طرازی اور شراکت داری کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

سی ای او ہم نیٹ ورک درید قریشی کے نام بڑا اعزاز

پیمرا کے وفد میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈائریکٹر جنرل لائسنسنگ، ڈائریکٹر جنرل آف براڈکاسٹ آپریشنز، ہیڈ آف لیگل افیئرز، ریجنل ڈائریکٹر برائے کراچی، کراچی میں ڈائریکٹر آپریشنز اور کراچی میں ڈائریکٹر ایف ایم شامل تھے جبکہ ہم نیٹ ورک لمیٹڈ کی مینجمنٹ ٹیم کی قیادت صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی اور چیف ایگزیکٹو آفیسردرید قریشی نے کی۔ اس موقع پر سی او او ہم نیٹ ورک عارف حسین کے علاوہ ٹیم کے سینئر ممبران اسلام احمد خان، بدر اکرام، حسن اکبر اور محسن نعیم بھی موجود تھے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More