یونان کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت پربننے والی کمیٹی کی سفارشات پرعمل درآمد نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
احسان صادق کمیٹی کی سفارشات پرعمل درآمد نہ ہونے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کمیٹی بنادی گئی،اینٹی ٹیررازم اتھارٹی کے چئیرمین مشتاق سکھیرا انکوائری کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔
یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 8افراد ہلاک،18 کو بچا لیا گیا
ڈی جی اینٹی ٹیررازم اتھارٹی احسان صادق اورڈائریکٹرانٹرپول ملک سکندرکمیٹی کے ممبران میں شامل ہونگے ،کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔
کمیٹی انسانی سمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے اہلکاروں کیخلاف کاروائی نہ ہونے کی وجوہات جانے گی،انسانی سمگلنگ سے متعلق قومی اوربین الاقوامی قانون سازی پربھی اپنی سفارشات دے گی۔
مبینہ نفرت پھیلانے، غلط بیانی پرلطیف کھوسہ کیخلاف مقدمہ درج
ہم ایوسٹی گیٹس ٹیم نے اپنی خبرمیں یونان کشتی حادثے رپورٹ پرعمل درآمد نہ ہونے کی نشاندہی کی تھی،متن کے مطابق کمیٹی انسانی سمگلنگ حادثات اوران پررپورٹ کا آڈٹ بھی کرے گی،کمیٹی دودن میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔