جنوبی افریقہ کی ٹیم کا ایک اور کھلاڑی پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گیا۔
جنوبی افریقی فاسٹ بولر اوٹنیل بارٹمین گھٹنے کی انجری کے باعث تیسرے ون ڈے میچ سے باہر ہوگئے۔
کرکٹ جنوبی افریقہ نے کوربن بوش کو متبادل کھلاڑی کے طور پر اسکواڈ میں شامل کرلیا۔اس سے پہلے کیشو مہاراج اور اینرک نورٹ انجری کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔
شاہین آفریدی نے وسیم اکرم کا جنوبی افریقہ کیخلاف زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ دیا
واضح رہے کہ پاکستان کو تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔