آج ملک میں جمہوریت پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں، مصطفیٰ نواز کھوکھر

ہم نیوز  |  Feb 27, 2025

سابق وفاقی وزیر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ آج ملک میں جمہوریت پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ” فیصلہ آپ کا ” میں گفتگوکرتے ہوئے  مصطفی نواز کھوکھرنے کہا کہ حکومت خوفزدہ ہے،3 دفعہ کانفرنس کا مقام تبدیل کرنا پڑا۔

اپوزیشن کی کانفرنس ضرور ہوگی،شاہدخاقان عباسی

انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں اپوزیشن کا ایک کردار ہوتا ہے، اپوزیشن کا کردار ہوتا ہے کہ وہ حکومت پر چیک رکھے، پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ معاشرے میں ہر آواز کو ختم کرنا چاہتے ہیں، کانفرنس میں کوئی ایسی گفتگو نہیں ہوئی جو پاکستان کے مفاد کیخلاف ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More