لیبیا کشتی حادثہ، جاں بحق 6 پاکستانی شہریوں کی لاشیں آج لائی جائیں گی

ہم نیوز  |  Feb 27, 2025

لیبیا میں کشتی حادثے میں جاں بحق 6 پاکستانی شہریوں کی لاشیں آج لائی جائیں گی۔

وفاقی وزیربرائے ہاؤسنگ ریاض حسین پیرزادہ اسلام آباد ایئرپورٹ پرلیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں وصول کریں گے۔

لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندے باجوڑ سے گرفتار

جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں صبح 7:30 بجے کے قریب وطن پہنچ جائیں گی، میتوں کو اسلام آباد سے ان کے آبائی علاقوں میں منتقل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے ایک ہی گاؤں کے 13 نوجوان لیبیا کشتی حادثے میں ڈوب کر ہلاک ہوئے۔

وزارت خارجہ نے خیبر پختونخوا سے 16 نوجوانوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی جن میں سے 13 نوجوانوں کا تعلق ضلع کرم سے ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More