بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان، اپنی خوبصورت رہائش گاہ 'منت' کو چھوڑ کر جا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، کنگ خان عارضی طور پر کرائے کے فلیٹ میں منتقل ہونے والے ہیں۔
بھارتی میڈیا نے اپی رپورٹ میں بتایا ہے کہ، شاہ رخ خان اور ان کا خاندان جلد ہی اپنے شاندار بنگلے 'منت' کو چھوڑ کر ممبئی کے علاقے باندرہ کے پالی ہل میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں سکونت اختیار کرئے گا۔ ایسا ان کے بنگلے کی تزئین و آرائش کے کام کی وجہ سے ہو رہا ہے۔
شاہ رخ خان کی رہائش گاہ میں اس وقت اہم مرمت کا کام جاری ہے، جس کے باعث انہیں اپنے خاندان کے ساتھ یہ قدم اٹھانا پڑا۔ اگرچہ یہ عارضی طور پر ہے، لیکن یہ ایک نیا اور دلچسپ باب ہے ان کی زندگی کا۔