حکومتی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، رانا ثنا اللہ

ہم نیوز  |  Feb 27, 2025

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاسی استحکام مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔ لیکن حکومتی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا ہے۔ اور حکومت کی ایک سال کی کارکردگی بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مسائل کے حل کے لیے مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔ اور سیاسی استحکام مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔ حکومتی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سازگار ماحول کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ اور حکومت نے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے کے بغیر حکومت نہیں بنا سکتیں۔ جبکہ حزب اختلاف کا اتحاد ملک کی سیاست اور جمہوریت کے لیے بہتر ہو گا۔ ہمارے اپنے اراکین کو بھی گلے شکوے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہراہ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف مقامات پر بند ، سیکڑوں مسافر پھنس گئے

وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آزاد ادارہ ہے جو چاہے کرسکتا ہے۔ اور میری ذاتی رائے ہے کہ پی سی بی نے جو کیا کابینہ اور پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے۔ 50، 60 لاکھ روپے کے مینٹور بنا دیئے گئے ہیں لیکن انہیں پتہ نہیں ان کا کام کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More