افغانستان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے پری میچ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ کل میکسویل کیلئے نہیں پوری آسٹریلین ٹیم کیلئے تیاری کرکے آئیں گے۔
افغان کپتان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی ٹیم کافی مضبوط ٹیم ہے، پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے، آسٹریلیا کی ٹیم مضبوط اور سب سے بہترین ٹیم ہے۔
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ سنچریوں کا نیا ریکارڈ بن گیا
افغانستان کرکٹ شائقین ہمیشہ ٹیم کو سپورٹ کرنے آتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کل کے میچ میں خود کو جسمانی اور ذہنی طور پر تیار کرکے آئیں گے، کراچی میں اسپنرز کو بالکل مدد نہیں ملی مگر لاہور میں زیادہ نہیں مگر تھوڑی سپورٹ موجود تھی۔
حشمت اللہ نے کہا کہ آپ کے خیال سے ہم کیا صرف میکسویل کیلئے تیاری کرکے آئیں گے؟ ہم صرف میکس ول کے خلاف نہیں پوری ٹیم کے خلاف کھیلیں گے۔