آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ سنچریوں کا نیا ریکارڈ بن گیا

ہم نیوز  |  Feb 27, 2025

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ سنچریوں کا نیا ریکارڈ بن گیا۔

گزشتہ روز افغانستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک ایک کھلاڑی نے سنچری اسکور کی، جس کے بعد نیا ریکارڈ بن گیا۔

اب تک اس ایونٹ میں 11 سنچریاں بن چکی ہیں جو چیمپیئنز ٹرافی کے کسی بھی ایڈیشن میں سنچریوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے، اس سے قبل 2002 اور 2017 کے ایڈیشن میں دس دس سنچریاں بنی تھیں۔

جیت پر بہت خوشی، امید ہے اگلا میچ بھی جیتیں گے،جوناتھن ٹروٹ

اب یہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور نیا ریکارڈ بن گیا ہے، ابھی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنلز اور فائنل سمیت سات میچ ابھی رہتے ہیں، جن میں مزید سنچریاں بن سکتی ہیں۔

اب تک اس ایونٹ کے کھیلے گئے آٹھ میچوں میں ول ینگ، ٹام لیتھم، توحید ہردوئی، شبھمن گل، رائن ریکلٹن، بین ڈکٹ، جوش انگلس، ویرات کوہلی، راچن رویندرا، ابراہیم زدران اور جوروٹ سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More